Header Ads

سپر کبڈی لیگ: کشمیر، ساہیوال، فیصل آباد اور گجرات کی سیمی فائنل تک رسائی

سپر کبڈی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں جاندار مقابلے، کشمیرجانباز، ساہیوال بلز، فیصل آباد شیردل اور گجرات وارئیرز نے سیمی فائنل کے لیے جگہ پکی کر لی۔
سپر کبڈی لیگ کے تگڑے مقابلے، کوارٹرز فائنل کی دوڑ ختم، سیمی فائنل کے لیے ٹکٹ کٹانے والوں کا نام فائنل، پہلےمقابلے میں کشمیر جانباز نے میدان مارلیا۔ کراچی زور آورز نے زور تو خوب دکھایا لیکن ہمت ہار گئے۔ ٹیموں کا سکور 39۔32 رہا۔
دوسرے کوارٹرز فائنل میں فیصل آباد شیردل نے گوادربہاردز کو باآسانی 26 کےمقابلے میں 45 پوائنٹس سے پچھاڑ دیا۔ ساہیوال بُلز کے آگے پشاور حیدرز کی ایک نہ چلی، مقابلے میں ساہیوال نے پشاور کو 32 کےمقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرادیا۔
چوتھے کوارٹرفائنل میں گجرات وارئیرز اور ملتان سکندرز آمنے سامنے ہوئے۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات نے ملتان کو 2 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ گجرات کے پوائنٹس 34 اور ملتان کے 32 رہے۔
کوارٹرفائنل میں جیتنےوالی چاروں ٹیموں میں کل سیمی فائنل کیلئے جوڑ پڑے گا۔

No comments

Powered by Blogger.